غازی آباد امام بارگاہ ہری نگر کے قریب واپڈا اہلکار کی فائرنگ سے شہری قتل
لاہور کے علاقہ غازی آباد میں امام بارگاہ ہری نگر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر واپڈا کے اہلکار نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا،
لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) لاہورغازی آباد امام بارگاہ ہری نگر تلخ کلامی کے تنازع پر واپڈا ملازم عابد حسین نامی کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہری جاوید اقبال شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔افسوسناک واقعے کے حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ فائرنگ کے اصل محرکات اور حقائق کا تعین کیا جا سکے۔
