آیت نور کی دردناک کہانی
ہری پور: 14 دن سے لاپتہ 4 سالہ آیت نور کی تلاش آخرکار اس وقت ختم ہوئی جب اس کی لاش یونیورسٹی روڈ کے ایک ویئر ہاؤس کے کنویں سے برآمد ہوئی مزدور والد محمد شفیق بیٹی کی واپسی کے لیے فریاد کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا: “میری کسی سے دشمنی نہیں، بس میری بیٹی مجھے سلامت واپس چاہیے۔”پولیس کے مطابق جدید تفتیش، سی سی ٹی وی، جیو فینسنگ اور دیگر ذرائع سے پانچ مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی، جبکہ تین ملزمان حراست میں لیے گئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان نے بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کیا ملزمان کی نشاندہی پر آیت نور کی لاش برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جبکہ اہلخانہ اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ایک باپ بیٹی کی زندگی کی دعا کرتا رہا، مگر اسے بیٹی کی لاش ملی۔ اللہ اس معصوم بچی پر رحم فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔ آمین۔

#Haripur #AyatNoor #JusticeForAyatNoor #PakistanNews #BreakingNews #CrimeNews #KPKNews