پاکستان کے معروف اور ہردلعزیز اداکار جوڑے جان ریمبو (افضل خان) اور صاحبہ افضل نے اپنے بیٹے احسن خان کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے گریجویشن مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جان ریمبو (افضل خان) اور صاحبہ افضل اس یادگار موقع پر انتہائی مسرور ہے۔ جان ریمبو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج دنیا کے خوش قسمت ترین والد محسوس کر رہے ہیں اور انہیں اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر بے حد فخر ہے جان ریمبو نے کہا ’’میں نےاداکاری میں بہت ایوارڈ جیتے ہیں لیکن یہ میرے لئے سب سے بڑا ایوارڈ ہے، میرا بیٹا آج لمز سے گریجویٹ ہوا ہے اس موقع پر اداکار جوڑے کے ساتھ طالبات نے تصاویر بھی بنوائیں

جان ریمبو ،صاحبہ اور احسن خان ڈگری لینے کے بعد خوشگوار موڈ میں