این سی سی آئی اے لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹاون، کینٹ، گلشن راوی اور بند روڈ پر پٹرول پمپس سے 14 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ان 4 پیٹرول پمپس پر چھاپے میں 10 ڈیجیٹل فیول کنٹرول کٹس اور 14 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ فراڈ کے طریقہ کار میں موبائل ایپ “ہوم لوڈ” کی مدد سے پٹرول کی مشینوں کو کنٹرول کیا جا رہا تھا. پٹرول پمپ انتظامیہ کے پاس ایپ کی مدد سے کنٹرول تھا کہ وہ 10 سے 30 فیصد کم پٹرول ڈال سکتے تھے. لاہور میں بہت سے پٹرول پمپس پر ایسے سسٹم انسٹال تھے جس کو چیکنگ کا کوئی نظام ٹریس نہیں کر سکتا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی چیکنگ پر پیمانہ پورا نکلتا تھا۔این سی سی آئی اے کے مطابق یہ سسٹم ہائی اوکٹین پر نہیں انسٹال کیا جاتا تھا اور ریگولر پٹرول اور ڈیزل پر اس ایپ کو انسٹال کیا جاتا تھا۔ شہر کے ان چار پٹرول پمپس سے ایپ کے ذریعے فراڈ سے 40 کروڑ کا ایک سال میں پرافٹ بنایا گیا۔ مشینوں کی پروگرامنگ اور الیکٹرانک سگنلز میں رد و بدل کرکے لوگوں کو لوٹا جارہا تھا۔
دو ایپ ڈویپلپرز کو گرفتار کر کے انکی نشاندہی پر چار پمپس سیل کر دیے گئے۔ کٹس بنانے اور نصب کرنے والا ملزم بھی گرفتار کیے گئے ہیں اور ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے مطابق اوگرا کو پٹرول پمپس کے لائسنس معطل کرنے کے لیے خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
#Fraud #FraudCase #FraudAwareness #FraudAlert #lahore
Disclaimer: For news reporting and informational purposes only. views or actions expressed by subjects do not imply endorsement . Information Shared in the public interest in compliance with community guidelines. Sharing information being a Journalist. Information shared here shared to #NCCIA officias during a Press Conference in Lahore.
#newsfeed

