ایف ائی اے سرکل لاہور ٹیم کا ننکانہ صاحب اور لاہور میں آپریشن حوالہ ہونڈی اور کرنسی ایکسچینج کہ غیر قانونی دھندہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برامد تفصیل کے مطابق ایف ائی اے لاہور کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے دو مختلف مقامات پر ننکانہ صاحب اور لاہور شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپہ مار کر دو ملزمان ننکانہ سے محمد اسماعیل اور لاہور شاہ عالم مارکیٹ سے محمد نوید شاہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برامد کر لی ملزمان عرصہ سےحوالہ ہنڈی ملکی اور غیر ملکی کرنسی کےغیرقانونی کارو بار میں ملوث تھےملزمان محمد اسماعیل ننکانہ صاحب اور محمد نوید شاہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں یہ گھناؤنا کاروبار کر رہے تھے گرفتار ملزمان سے 26 لاکھ80ہزار روپے پاکستانی کرنسی اور18لاکھ 750روپے بھارتی کرنسی2 ہزار 80 برطانوی پاونڈزاور 5 کروڑ 80 لاکھ ایرانی کرنسی بھی برامد کرکارروائی کے دوران 5 سعودی ریال 48 ہزار روپے کے پرائیز بانڈز متعدد چیک بکس بینک ڈیپازٹ برآمد کر لیں ملزمان مبینہ طور پر عرصہ دراز سے بغیر کسی اجازت اور لائسنس کے غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کہ کاروبار میں ملوث تھے جب کہ ملزم محمد نوید شاہ کے خلاف قبل عظیم بے متعدد مقدمات درج ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے