راولپنڈی میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر کو اہلیہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔
خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر ملزم جواد علی کے خلاف تھانہ ویمن پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر جواد علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے ملزم جواد علی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔