اطلاع برائے عوام الناس

(میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو شفاف، بروقت اور سہل ریونیو سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام پاکپتن ضلع بھر میں پٹواری/متعلقہ ریونیو عملہ روزانہ صبح 10:00 بجے سے 12:00 بجے تک پٹوار خانے میں موجود رہے گا۔مقررہ اوقات میں متعلقہ اہلکار کی عدم موجودگی یا کسی بھی شکایت کی صورت میں 0457921093 پر اطلاع دیں۔شکایت کے ساتھ پٹوار خانے کا نام، علاقہ، تاریخ اور وقت ضرور بتائیں۔ صرف مقررہ سرکاری فیس کی ادائیگی کریں، اضافی رقم کی ادائیگی سے گریز کریں اور کسی بھی بے ضابطگی کی بروقت اطلاع دیں۔آپ کی شکایت، بہتر اور شفاف ریونیو سروس کی بہتری میں معاون ہے