شریف خاندان میں شادی کی شہنائیاں: مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر کا نکاح انجام پا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار کے ساتھ انجام پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نکاح کی شاندار اور وقار تقریب شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا (لاہور) میں منعقد کی گئی، جسے مکمل طور پر نجی اور سادگی پر مبنی رکھا گیا۔ تقریب میں شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتیداروں اور چند اہم شخصیات سمیت تقریباً 100 مہمانوں نے شرکت کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔
دولہا اور دلہن کا تعارف
دلہن ماہ نور صفدر اور دولہا اذان جبار، دونوں نے لندن کی معروف SOAS یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ دولہا اذان جبار کا تعلق ملک کے ممتاز صنعت کار گھرانے سے ہے۔
شریف خاندان کی جانب سے تقریب کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھا گیا اور کوئی باضابطہ ویڈیو یا میڈیا ریلیز جاری نہیں کی گئی۔






