
لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کی ملاقات۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ملک اس وقت کسی بھی قسم کی ماردھاڑ اور احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان کا کہنا تھا کہ ماردھاڑ اور احتجاج کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔دھرنے اور احتجاج کسی بھی مئلے کا حل نہیں۔ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہےاس لیے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔وزیراعظم نے پہلے بھی اور اب بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لئے ایک پیج پرہیں۔سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نا ممکن ہے، مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کی کوششوں کی بدولت ملکی معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کیا جائے۔موجودہ حالات میں عوام کی فلاح کے لئے پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔مستقبل کے منصوبہ جات بارے مکمل آگاہی فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے سی پیک میں اہم کردار ادا کیا۔ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔نوجوان نسل ملک و قوم کا سرمایہ ہیں انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آنے چاہئیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گورنرپنجاب کی سماجی خدمات کو سراہتے ہیں۔

