لاہور کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔
کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے میو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات میں فائر ہائیڈرینٹس اور دیگر سیفٹی آلات کی فعالیت کو خود چیک کیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے ریسکیو 1122 کو لاہور کے تمام ہسپتالوں کا فوری سروے مکمل کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واسا کو تمام ضروری آلات کی فوری تنصیب اور لیسکو ٹیموں کو بیرونی الیکٹرسٹی سپلائی کی چیکنگ میں شامل کرنے کی ہدایت کی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، واسا اور سول ڈیفنس مل کر تمام آلات کی فعال حالت اور عملے کی تربیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔