لاہور رپورٹ عامراقبال بٹ

ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کرتے ہوئے 81 املاک سیل کر دیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی ایل ڈی اے کے مختلف کنٹرولڈ ایریاز میں کیا گیا

گلبرگ میں غیر قانونی کمرشل استعمال پر 30 املاک سربمہر کی گئ اور کینال روڈ، گلشن راوی، شاد باغ، شاہ جمال اور پونچھ روڈ پر فیسوں کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی تجارتی استعمال پر 40 املاک کو سیل کیا گیا

علامہ اقبال ٹاؤن میں 11 املاک کو نادہندگی اور غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا۔ سربمہر کی جانے والی املاک میں سیل کی گئی املاک میں نجی اسکول، گراسری اسٹور، بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران، کلینک، فارمیسی، آٹو ورکشاپس، شو رومز، مختلف دفاتر اور دکانیں شامل ہیں۔