لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون کی کارروائی، خود کو انسپکٹر ظاہر کر کے شہری سے 20 لاکھ روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

لاہور: ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون عاطف امیر کی ہدایت پر فوری کارروائی شہری سے جبراً وصول کی گئی پوری رقم برآمد
لاہور: ساہیوال کے رہائشی سید حمزہ ارشاد بخاری کی شکایت پر این سی سی آئی اے کی بروقت کارروائی، مرکزی ملزم شاہد بشیر چیمہ گرفتار
لاہور: ملزمان نے بیٹے کی شادی کی تقریب میں آکر گرفتاری کی دھمکیاں دیں اور تین بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 20 لاکھ روپے بٹورے
لاہور: نام نہاد کلیئرنس دلوانے کے نام پر مزید 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے والے دوسرے ملزم میاں وسیم کے کردار کی تحقیقات جاری
لاہور: ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور شہری سے فراڈ کے ذریعے وصول کیے گئے تمام بیس لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے
لاہور: فراہم کردہ کال ریکارڈنگز، واٹس ایپ پیغامات اور بینک ریکارڈ کی روشنی میں این سی سی آئی اے لاہور زون کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی
لاہور: اداروں کے نام کا غلط استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون عاطف امیر
#metropolitannews #aamiriqbalbutt #USA #uae #NCCA #Pakistan #lahore #viralreelsシ #foryoupage