شہرِ لاہور کے تجارتی مرکز شاہ عالم مارکیٹ میں فاطمہ مارکیٹ کے قریب راجہ جیولرز کی ملکیتی عمارت کی چوتھی منزل پر اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر فائر فائٹرز اور جدید امدادی گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ہنگامی امدادی کارروائیوں اور فائر فائٹنگ آپریشن کی خود براہِ راست موقع پر موجود ہو کر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور تمام افراد محفوظ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہیں۔




