لاہور(میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ میچ منعقد ہوا۔ طلبہ کے اہلخانہ بڑی تعدادمیں اسٹیڈیم موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ فیصل کامران نے اسٹیڈیم کے اندرونی وبیرونی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی، ایس پی ماڈل ٹاؤن ودیگر افسران اُنکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں مکمل الرٹ رہنے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ کے ساتھ پُر امن ماحول میں تفریح کے مواقع مہیاکر رہے ہیں۔ مقامی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بین الاقوامی کھیلوں کی طرز پر سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
۔۔۔۔