لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا لاہور عوامی خدمت اور شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،

ایم ڈی واسا ـ ڈی ایم ڈی اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اجلاس کے دوران

جس میں ادارے کے ترقیاتی و آپریشنل امور، ریونیو اور عوامی شکایات کے ازالے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ترقیاتی پروگرامز، آپریشن اینڈ مینٹیننس (O&M)، ریونیو ریکوری اور شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے سدباب کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اہم ہدایات جاری کیں ریونیو کی وصولی کو یقینی بنانے اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز و مؤثر کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔جاری ترقیاتی کاموں کی سائٹس کو فوری اور مکمل طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی تا کہ شہریوں کو سفر اور نقل و حرکت میں دشواری نہ ہو۔ شہریوں کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کر کے انہیں بلا تاخیر ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ کام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عملے کے خلاف سخت ترین قانونی و ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔ا جلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشنز، ڈی ایم ڈی (ایف اینڈ اے)، ڈائریکٹرز آپریشنز، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹرز ریونیو اور ایکسینز (XENs) نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور اپنے متعلقہ ڈویژنز کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی

اجلاس میں ڈائیریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز