گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا سیکیورٹی فورسز کو چاغی، پشین اور کسٹمز ہاؤس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کر کے 21 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ گورنر پنجاب  کا جام شہادت نوش کرنے والے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار سمیت 06 بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام شہداء کی قربانیاں ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے غیرمتزلل عزم کی عکاس ہیں۔