لاہور(عامراقبال بٹ سے) تفصیلات کے مطابق لاہور میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن علی اعجاز کی ہدایت پر تحصیل ماڈل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔
ایم او ریگولیشن جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی واپڈا ٹاؤن اور والینشیا ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
ایم او ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور کو تجاوزات سے پاک اور مزید منظم بنانے کے لیے آپریشن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ایم سی ایل تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے رہا ہے