بل کی عدم ادائیگی پر پٹوار خانوں کی بجلی منقطع ہونے اور واپڈا کی جانب سے میٹر اتارے جانے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد لینڈ ریونیو (پٹوار) کا نظام شدید انتظامی بحران کی زد میں آ گیا ہے۔
لاہور (عامر اقبال بٹ سے ) تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام نے تحصیل راوی لاہور کی نولکھا قانونگوئی کے پٹوار خانے کا گزشتہ دو ماہ کا تقریباً 1.5 لاکھ روپے کا بل ادا نہ کرنے پر بغیر کسی قبل از وقت اطلاع یا نوٹس کے بجلی کا میٹر منقطع کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔
اس واقعے نے محکمہ مال کی داخلی حکمت عملی اور انتظامی اخراجات کے نظام پر اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں: پٹواری گزشتہ کئی دہائیوں سے پٹوار خانوں کی دیکھ بھال، بجلی و پانی کے بل، انٹرنیٹ کی سہولت اور عمارت کی تعمیر و مرمت سے لے کر رنگ روغن تک کے تمام اخراجات اپنی مدد آپ (ذاتی جیب) سے برداشت کر رہے تھے۔
سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ جدید دور میں جہاں گورننس اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا جا رہا ہے، کیا حکومت اب ان بنیادی آپریشنل اخراجات کے لیے باقاعدہ فنڈز اور بجٹ جاری کرے گی یا یہ بوجھ پہلے کی طرح نچلے عملے پر ہی ڈالے رکھا جائے گا؟میٹر کٹنے کے بعد پٹوار خانے میں ریکارڈ کی دیکھ بھال اور آن لائن سائلین کی آمدورفت کے کام شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کسی حتمی لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا؟ میٹر کٹنے کے بعد پٹوار خانے میں ریکارڈ کی دیکھ بھال اور آن لائن سائلین کی آمدورفت کے کام شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کسی حتمی لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا۔


