رپورٹ: عامر اقبال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے مشن اور روشن ویژن کے مطابق لاہور میں ‘سانجھی سبزی پروگرام’ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہیئر بیدیاں روڈ پر اس منفرد اور فلاحی منصوبے کی سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا،

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز افتتاح کرتے ہوئے
ڈی سی لاہور پودہ لگا رہے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے مشن اور روشن ویژن کے مطابق لاہور میں سانجھی سبزی پروگرام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اس مشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور اس کی کامیابی کے لیے انتظامیہ تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو متحرک کر رہی ہے۔

جہاں مستحق شہریوں میں مفت سبزیاں تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے ڈی سی لاہور کو سبزیوں کی کاشت اور ان کی دستیابی کے مربوط عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ پروگرام کے ثمرات براہ راست مستحقین تک پہنچانا اولین ترجیح ہے اور عوامی ریلیف کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افتتاح کے بعد پودا لگا کر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔