عمران سعید کی جاتی عمرہ آمد، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے خوشگوار ملاقات

لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لندن کے جنرل سیکرٹری عمران سعید نے جاتی عمرہ میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس موقع پر سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور بیرونِ ملک مسلم لیگ (ن) کی سرگرمیوں سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران سعید نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد کی قیادت اور پارٹی کے سیاسی کردار کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی عمران سعید نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ان کے لیے باعثِ مسرت اور حوصلہ افزائی ہے، قائد کی رہنمائی اور تجربہ پارٹی کارکنوں کے لیے ہمیشہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بیرونِ ملک مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور رہنماؤں کے درمیان رابطے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جنرل سیکرٹری عمران سعید قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات