پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) کا دورہ کیا۔
پی آئی سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر عامر بٹ و سی ای او ڈاکٹر ابرار شاہ اور سینئر انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سینٹر سیاست دان ندیم افضل چن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خواجہ احمد حسان نے پی آئی سی کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل عملے کی انتھک خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی ملک کے بہترین کارڈیک ہسپتالوں میں سے ایک ہے اور حکومت اس کی مزید بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔



