لاہور (عامر اقبال بٹ سے ) تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ریونیو خدمات میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی نے کی۔ کھلی کچہری میں ریونیو افسران، قانونگو، پٹواری اور سائلین شریک ہوئے۔ کھلی کچہری میں جمع بندی، انتقال اور وراثت کے 40 کیسز کی سماعت کی گئی۔ تمام سائلین کو اپنا مؤقف اور دلائل پیش کرنے کے لیے پورا وقت دیا گیا اور ریونیو سے متعلق زیر التوا درخواستوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جائیداد کی وراثت اور انتقال کے معاملات میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی بلا تاخیر اور شفاف خدمت ہے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی کی کھلی کچہری میں سائل