لاہور(میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاهور فیصل کامران کی تھانوں کی سطح پر کرپشن کا خاتمہ اور محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف اور پولیس یونیفارم میں جرائم پیشہ افراد اور کوٹھی خانوں کی سرپرستی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف احتساب کا عمل تیز کرنے کی  خصوصی ہدایات
ایس پی سول لائن ڈویژن منزہ کرامت کا مزنگ کے علاقے میں ہوٹل کی اڑ میں چلنے والے کوٹھی خانے پہ چھاپا عرصہ دراز سے تعینات تھانہ مزنگ  میں سب انسپکٹر محمد اسلم تھانہ مزنگ کی حدود میں ہوٹلوں کی اڑ میں کوٹی خانے چلا رہا تھا لاهور  تھانہ مزنگ ہجویری ہوٹل میں سب انسپکٹر محمد اسلم نوجوان لڑکی کے ساتھ رنگ ریلیاں مناتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑا گیا تھانہ مزنگ کے سب انسپکٹر محمد اسلم کے خلاف  اس کے اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر کے تھانہ  لٹن روڈ کی حوالات میں بند کر دیا گیا ایس پی سول لائن منزہ کرامت کو خفیہ اطلاع ملی  تھی کہ تھانہ مزنگ کا سب انسپکٹر محمد اسلم عرصہ دراز سے ہوٹلوں کی آڑ میں کوٹھی خانے چلانے کا کام کرتا ہے ایس پی سول لائن منزہ كرامت   کے مطابق ڈی آئی جی لاهور  فیصل کامران کی خصوصی ہدایات پر تھانوں کی سطح پر کرپشن کی روک تھام کے لیے سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری

مبینہ طور پر کوٹھی خانہ سے گرفتار پولیس انسپکٹر