لاھور ( ادبی رپورٹر) ادبی و سماجی شخصیت عرفان الٰہی کی طرف سے معروف شاعر صحافی اور ماہر تعلیم پروفیسر ناصر بشیر کو فروغ تعلیم گولڈ میڈل عطا ہونے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے پروفیسر ناصر بشیر کی ادبی ،تدریسی اورصحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مقررین نے ان کی طرف سے ملک بھر میں ادب کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا گیا اور کہا کہ نئے ادیبوں اور شاعروں کی سرپرستی کرنا ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔پروفیسر ناصر بشیر آج کی ادبی ثقافتی اور صحافتی دنیا کے ایک درخشندہ ستارہ ہیں اسی لیے ملک بھر کے اہل دانش شاعر اور صحافی ان کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہیں۔ تقریب سے ملک یعقوب اعوان ،ریاض احمد احسان،مقبول احمد چوہان، شبنم مرزا ،شیبا بٹ،ثوبیہ خان نیازی راحیلہ اشرف حسیب پاشا المعروف حامون جادوگر اور فائزہ نواز نے خطاب کیا۔

پروفیسر ناصر بشیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے بعد ریاض احمد احسان، فائزہ نواز, یعقوب علی اعوان , عرفان الہی، شبنم مرزا، شیبا بٹ،bثوبیہ نیازی، مقبول چوہان اور حسیب پاشا کا گروپ فوٹو