

تھانہ ٹاون شپ لاہور میں ایک اور واقعہ
ٹاؤن شپ تھانہ کے اندر معروف ٹک ٹاکرز عمر بٹ اور بھالو ریپر کے جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ویڈیو میں ملزمان کو جھگڑتے اور ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے ٹک ٹاکر عمر بٹ اور ظہور چوہان سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ٹک ٹاکر عمر بٹ جو کہ بحریہ ٹاؤن کا رہائشی ہے اس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم ظہور چوہان سے بھی اسلحہ برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ چند دروز قبل اسی تھانہ میں دو خواتین کی ہلاکت کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔قائد اعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں ٹک ٹاکرز سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


