لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری، دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

لندن (نیوز ڈیسک): لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ایک انتہائی دلچسپ اور اہم خبر سامنے آئی ہے۔ قومی کھلاڑیوں کی برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سے باضابطہ ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔

اتوار کے روز بکنگھم پیلس نے اس شاہی ملاقات کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ چارلس رواں ہفتے کے آخر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی ملاقات کی میزبانی کریں گے۔ یاد رہے کہ اس تاریخی ملاقات کی منصوبہ بندی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی کر لی گئی تھی۔بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، کنگ چارلس بحیثیت سربراہِ دولتِ مشترکہ (Head of the Commonwealth) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا ‘کلیرنس ہاؤس’ کے خوبصورت باغ میں استقبال کریں گے۔ یہ خصوصی ملاقات دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے درمیانی وقفے کا ایک اہم اور یادگار حصہ ہوگی، جس میں کنگ چارلس قومی کھلاڑیوں کے ساتھ تقریباً 15 منٹ کا وقت گزاریں گے۔