انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 342 تک پہنچ گئی لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہونے کے بعد شروع ہوگیا۔ انگلینڈ نے 6 کھلاریوں کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے، ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی مجموعی برتری 342 رنز تک پہنچا دی ہے
