لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس کے ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ گریڈ 19 کے سینئر آفیسر اقبال فرید کو گریڈ 20 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دے دی ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ زید بن مقصود کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کے تحت اقبال فرید کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے۔محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق اقبال فرید لوکل گورنمنٹ سروس میں ایک سینئر اور تجربہ کار افسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔