لاہور میں بارش کے دوران نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایم ڈی واسا غفران احمد نے اپر مال، قرطبہ چوک اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ایم ڈی واسا کو نکاسیٔ آب آپریشن اور فیلڈ میں جاری اقدامات پر بریفنگ دی افسران نے بتایا کہ تمام علاقے مکمل طور پر کلیئر ہیں، جبکہ واسا کا فیلڈ اسٹاف اور مشینری مختلف مقامات پر متحرک ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران نکاسیٔ آب آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے اور شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ غفران احمد نے نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز میں نکاسیٔ آب کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران اور عملہ بارش کے دوران مکمل طور پر متحرک رہیں۔