لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور محمد علی اعجاز کی ہدایات پر علامہ اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ سی او ایم سی ایل کلیم یوسف کی سربراہی اور ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں رائیونڈ روڈ، مانیک روڈ سمیت علامہ اقبال زون کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چار سٹرکچرز کو مسمار کیا گیا۔ایم سی ایل پلاننگ حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور کے مطابق شہریوں کی حفاظت، منظم شہری ترقی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گے..۔۔۔..
#aamiriqbalbutt #metroplitannews #NewsUpdate #viralreelsシ #LikeFollowShare

مختلف تعمیرات کو مسمار کیا جارہا ہے