اینٹی لٹرنگ اسکواڈ
صفائی آگاہی مہم پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں
صفائی آگاہی کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں

لاہور کو صاف ستھرا اور ویسٹ فری بنانے کے لیے ‘ستھرا پنجاب’ کے تحت ایک بڑا اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔ شہر میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ کے ذریعے ای چالاننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ لبرٹی چوک میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ یکم ستمبر 2026 سے کوڑا پھیلانے والوں کو ای چالان کے ذریعے پہلی بار وارننگ اور آگاہی دی جائے گی، جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور ستھرا پنجاب اتھارٹی ایکٹ کے تحت بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں دی جائیں گی۔ کوڑا اور ٹائر جلانے، ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال اور عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے پر ایک ہزار سے 5 لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیے جا سکیں گے۔ مزید یہ کہ جرمانوں کی رقم صرف ڈیجیٹل یا بینکنگ کے ذریعے جمع ہوگی اور نقد رقم دینے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔”