واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ایم ڈی واسا غفران احمد سے ملاقات مون سون آپریشنز اور شہری خدمات پر اطمینان کا اظہار


لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) واسا رپورٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شوکت علی کی سربراہی میں صحافتی نمائندگان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مینجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم، مون سون کے ہنگامی انتظامات اور نکاسیٔ آب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صحافتی نمائندگان نے جاری مون سون کے دوران واسا لاہور کی جانب سے کیے گئے مؤثر اور بروقت نکاسیٔ آب کے آپریشنز پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ وفد کے ارکان نے واٹر سپلائی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے واسا انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری مسائل کی نشاندہی اور عوام تک باوثوق معلومات کی فراہمی میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم اور کلیدی ہے۔



انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ واسا لاہور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج ونکاسی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کا بہترین استعمال جاری رکھے گا۔ ملاقات میں ڈی ایم ڈی واسا عبد اللطیف اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اختتام پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے صحافتی وفد کے ہمراہ یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوائی۔



