لاہور ( میٹروپولیٹن نیوز) ڈیجیٹل پنجاب ویژن پر عملدرآمد کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کچی رسیدوں کے استعمال اور نقد جرمانوں کی وصولی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 کے تحت اب تمام جرمانوں کی وصولی جدید ڈیجیٹل میکانزم اور e-Pay پنجاب کے ذریعے انجام پائے گی۔ ڈی سی لاہور نے تمام مجسٹریٹس کو پرانی رسید بکس فوری طور پر اے ڈی سی انفورسمنٹ کے دفتر جمع کروانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کسی بھی قسم کا دستی یا متوازی ریکارڈ رکھنے پر سخت تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے۔اس نئے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت ہر جرمانے کا مکمل ڈیٹا بیس برقرار رہے گا اور وصول شدہ رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جمع ہوگی، جس سے مالی شفافیت اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

ڈی سی لاہور کی جانب احکامات جاری