پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام سربراہ فیڈریشن، فخرِ پاکستان شیخ فاروق اقبال نے کروایا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم این اے و صدر لاہور مسلم لیگ (ن) سیف الملوک کھوکھر تھے۔ اس موقع پر پی سی ایس آئی آر کے جنرل سیکرٹری انجینئر شاہد رسول، ڈاکٹر پروفیسر علی رضا اعوان اور چیف آرگنائزر حاجی امین بھی موجود تھے۔
کورس میں شرکاء کو باڈی بلڈنگ کوچنگ، ورزش و جسمانی تربیت، متوازن غذائیت، اسٹیرائڈز و ممنوعہ ادویات سے بچاؤ اور اینٹی ڈوپنگ آگاہی کے بارے میں تربیت دی گئی۔
مہمانِ خصوصی سیف الملوک کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسٹیرائڈز سے پاک باڈی بلڈنگ ہی اصل کھیل ہے۔ میں شیخ فاروق اقبال اور ان کی ٹیم کو اس بہترین کورس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔