لاہور (سپورٹس رپورٹر) تفصیلات کے مطابق معروف فرسٹ کلاس کرکٹر اور آئی سی سی سنچری یافتہ کھلاڑی ملک سرور محمود نے اقبال ظہور کرکٹ اکیڈمی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کھیل کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر اقبال ظہور کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اقبال ظہور اور کوچ نبیل صدیقی نے ملک سرور محمود کا پرتپاک استقبال کیا۔ملک سرور محمود نے اکیڈمی میں زیرِ تربیت نوجوان کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور کھیل کے انداز کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے امتیاز، سعید محمد، نور، سبحان اور حیدر سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور مشاہدہ کیا۔ بالخصوص حیدر سمیت متعدد کھلاڑیوں کی بیٹنگ سے متاثر ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں میں مستقبل میں اعلیٰ سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ملک سرور محمود نے اکیڈمی میں ڈسپلن، محنت، کھیل کے بنیادی اصولوں، ٹیم ورک اور مثبت تربیتی ماحول کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے کوچز کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی اور ذہنی تربیت کے لیے کی جانے والی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا کھلاڑی صرف صلاحیت سے نہیں بلکہ ڈسپلن، مسلسل محنت اور درست رہنمائی سے بنتا ہے۔انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو نصیحت کی کہ وہ کھیل کے ساتھ اپنی تعلیم، اخلاق، ڈسپلن اور فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دیں اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے مستقل مزاجی سے محنت جاری رکھیں۔
اس موقع پر اقبال ظہور اور کوچ نبیل صدیقی نے ملک سرور محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اکیڈمی کا دورہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، جو ان کے لیے نہایت حوصلہ افزا اور یادگار موقع ہے۔
اکیڈمی انتظامیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک سرور محمود کی قیمتی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے نوجوان کھلاڑی مزید محنت کریں گے اور مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کری۔۔

آئی سی سی ایورڈ یافتہ ملک سرور محمود کا دورہ اقبال ظہور اکیڈمی کے دوران بچوں کے ہمراہ گروپ فوٹو