لاہور (سپورٹس رپورٹر )پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر دانیال لاشاری نے کہا ہے کہ 7 لاکھ کی سالانہ گرانٹ لیکن پنجاب سال بھر درجن کے قریب ایونٹ کرواتا ہے۔جس میں قومی اور صوبائی سطح کے ایونٹ شامل ہیں ۔جس پر ایسو سی ایشن اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرتی ہے انکا کہناہے کہ حفیظ بھٹی قابل کوچ ہیں انکی سوئمنگ کے لئے بہت خدمات ہیں ۔ انکا کہناہے کہ ائندہ ٹنیور کے لئے منتخب باڈی اس کھیل کے لئے بھر پور کام کریں گی آئندہ چار سال 2026 سے 2030 تک جو ذمہ داری دی گئی ہے یقین دلاتا ہو کہ تمام باڈی کو ساتھ لیکر چلیں ۔امید ہے چیئرمین زوریز لاشاری کے احکامات کے مطابق کام کیا جائے۔انکا کہنا ہے سیکرٹری جنرل عاطف شفیق سینئر نائب صدر شیخ اظہر’ نائب صدور محمد حفیظ بھٹی لاہور’ ناصر اسماعیل گجرانوالہ رضا انور فیصل اباد اور ایک خاتون نائب صدر النساء شامل ہیں خزانچی کامران جبار ساہیوال دو ایسوسی ایٹ سیکرٹری رفیع الزمان گجرانوالہ اور محمد عثمان شامل ہیں۔انکا مزیر کہناہے کہ کھیلوں میں پنجاب نے ہمیشہ سپورٹس میں اپنی برتری ثابت کی ہے ہماری کوشش ہوگی ٹیکنیکل شعبہ میں بھی بہتری لائی جائے جس کے لئے کوچنگ ریفری سیمنار کروائے جائیں۔۔۔

