لاہور(عامراقبال بٹ سے ) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی خدمت ایک عظیم سعادت ہے اور اس جذبے سے داتا دربار کی صوفیانہ روایت مزید مضبوط ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 983ویں سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کی خدمت اور انتظامات میں تعاون کرنے والی شخصیات، مخیر حضرات اور اداروں کے اعزاز میں ہجویری ہال داتا دربار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ حکومت اور محکمہ اوقاف ان تمام شخصیات، مخیر حضرات، رضاکاروں اور اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے عرس کے دوران زائرین کی سہولت اور انتظامات میں تعاون کیا۔ دودھ سبیل، لائٹنگ، صفائی، سکیورٹی اور دیگر امور میں معاونت کرنے والوں نے عرس کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، جنہیں محکمہ اوقاف کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
تقریب میں اضافی خدمات انجام دینے والی شخصیات منصور رضوی، طارق عزیز، منظور گجر، میاں عمران، میاں لئیق، میاں عمیر اور آصف منیر قادری جبکہ مخیر حضرات میاں مشتاق، علی اقبال، شیخ سعید، شیخ امین، چوہدری نعیم، حاجی اکرام، سردار فواد علی، حبیب کنول، حاجی خالد، حاجی حبیب، محمد مصطفیٰ، باؤ اشرف، چوہان لائٹس، خان لائٹس، نور لائٹس، بابا فرید لائٹس، سمیت دیگر شامل تھے

تقریب کے دوران