الخدمت سٹاف یونین میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی نئی رجسٹریشن کے موقع پر منیر خان ٹکا، صدر درجہ چہارم یونین، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر الخدمت سٹاف یونین تشریف لائے اور گل نواز خان سواتی اور جاوید گجر کو نئی رجسٹریشن پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر یونین رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق، فلاح و بہبود اور جائز مسائل کے حل کے لیے باہمی اتحاد اور اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ ریفرنڈم میں باہمی اتحاد کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا جائے گا اور تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ، عزت و وقار اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحاد، یکجہتی اور باہمی مشاورت کے ذریعے ملازمین کی مضبوط اور مؤثر آواز بن کر ان کے حقوق کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا۔منیر خان ٹکا، صدر درجہ چہارم یونین، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر الخدمت سٹاف یونین تشریف لائے اور گل نواز خان سواتی اور جاوید گجر کو نئی ممبر شب کرنے پر مبارکباد دی

منیر خان ٹکا صدر درجہ چہارم یونین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر الخدمت سٹاف یونین تشریف لائے اور گل نواز خان سواتی اور جاوید گجر مبارکباد دیے گروپ فوٹو