ڈپٹی کمشنر لاہور کا میونسپل سروسز کے حوالے سے تحصیل کینٹ کا دورے

شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن لاہور(عامر اقبال بٹ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے تحصیل کینٹ کے فیلڈ دورے کے دوران انتظامی افسران کو کڑی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سہجپال روڈ پر نالے کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے عمل کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح کیا کہ نالوں کی بروقت اور مکمل صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس عمل کی مسلسل اور کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔

کام کے معیار کو برقرار رکھنے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے فیلڈ عملے کو حفاظتی کٹس کے استعمال اور مروجہ ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صفائی کے کاموں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات پر سو فیصد عمل درآمد ضلعی انتظامیہ کے لیے ناگزیر ہے۔


انہوں نے موقع پر موجود تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کی فراہمی کے لیے تمام تر انتظامی امور کو باحسن اسلوب سرانجام دیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ میونسپل سروسز کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی، سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل انتہائی مؤثر انداز میں بروئے کار لا رہی ہے اور وہ خود شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

میونسپل سروسز کا معائنہ کرتے ہوئے
اے سی کینٹ ڈپٹی کمشنر لاہور کو میونسپل سروسز کے حوالے سے ریفننگ دیتے ہوئے