
ریلوے انتظامیہ کی لاپروائی: قیمتی جانیں داؤ پر؟
لاہور(فراز عدیم)محکمہ پاکستان ریلویز انسانی زندگیوں سےکھیلنے لگی ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے ٹرینوں کے حادثاث معمول بن گئےلاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد ایک موریہ پل پر ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیںحادثے کے باعث ٹرین میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مسافر سخت گرمی میں ڈی ریل ہونے والی بوگیوں کے اندر موجود ہیں اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حادثے کے بعد ریل کار کی متاثرہ بوگیوں کو پٹری پر واپس لانے اور ٹرین کی روانگی بحال کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں پاکستان ریلویز میں مسافر ٹرینوں کا پٹری سے اترنا، حادثات اور تکنیکی خرابیوں کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے حالیہ چند مہینو ں کے دوران ٹرین حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، لیکن وزارت ریلوے اور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ہر بار محض روایتی انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے کر معاملے کو دبا دیا جاتا ہے۔ کسی بھی اعلی سطح پر ذمہ داران کے خلاف کوئی سخت تضبطی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس کی وجہ سے محکمہ کرپشن لاپرواہی اور بدانتظامی کا گڑھ بن چکا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثہ اس قدر اچانک اور ہولناک تھا کہ بوگیوں کے اندر شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے خواتین، بچے اور ضعیف العمر مسافر خوف سے چیخ اٹھے ہم ریلوے کی لگژری سروس کا ٹکٹ خرید کر سفر کرتے ہیں مگر بدلے میں ہمیں جان لیوا اذیت ملتی ہے
سفری تحفظ خطرے میں: پاکستان ریلوے کی بے حسی اور پہر در پہر حادثات