لاہور میں انسدادِ سموگ مہم کے تحت سڑکوں کی صفائی واشنگ اور پانی کے چھڑکاؤ کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے گوالمنڈی، نسبت روڈ، لکشمی چوک اور ایبٹ روڈ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے افسران کے ساتھ گوالمنڈی سے ایبٹ روڈ تک پیدل دورہ کیا اور سڑکوں چوکوں دکانوں کے اطراف صفائی روڈ واشنگ سموگ گنز اور مسٹ مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ صفائی اور روڈ واشنگ روزانہ مقررہ شیڈول کے مطابق یقینی بنائی جائے کیونکہ صاف ستھرا شہر شہریوں کا حق ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔(رپورٹ: عامراقبال بٹ)





