وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ویژن میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور گلبرگ زون میں مبینہ طور پر بے اثر علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادیوں میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات، متعلقہ حکام کارروائی سے گریزاں

لاہور (سٹی رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور قانون کی یکساں عملداری کے ویژن کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے گلبرگ زون میں مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں میں مبینہ طور پر نقشہ و تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر رہائشی علاقوں میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو اس سے نہ صرف شہری منصوبہ بندی متاثر ہوگی بلکہ مستقبل میں ٹریفک، پارکنگ اور دیگر بنیادی مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گلبرگ زون میں علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ بوڑوالا چوک کی رہائشی آبادیوں میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ چیک کیا جائے، ذمہ دار افسران سے وضاحت طلب کی جائے اور قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاہم متعلقہ افسران کا مؤقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔

نقشہ کے برعکس تعمیرات