وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی توجہ کے لیے

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا معاملہ

دیگر سرکاری اداروں کی طرح میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مختلف شعبہ جات، بالخصوص ریگولیشن، پلاننگ اور انفورسمنٹ کے حوالے سے بھی مبینہ کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال اور بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ذرائع اور دستیاب ریکارڈ کے مطابق بعض ایسے ملازمین کے خلاف ماضی میں ہونے والی انکوائریوں میں محکمانہ کارروائی اور ملازمت سے علیحدگی کی سفارشات بھی سامنے آئیں، تاہم مبینہ طور پر وہ آج بھی ادارے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب چند ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے بعض اہلکاروں کے غیر معمولی طرزِ زندگی اور مبینہ طور پر بڑے اثاثوں کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ ان معاملات کی شفاف، غیر جانب دار اور میرٹ پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر کسی افسر یا اہلکار کے خلاف الزامات درست ثابت ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ بے گناہ افراد کو بھی الزامات سے بری الذمہ قرار دیا جائے۔

ہم وقتاً فوقتاً دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی بنیاد پر متعلقہ معاملات کی نشاندہی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

مطالبہ:
میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے متعلقہ شعبہ جات میں تعینات افسران و اہلکاروں کے خلاف موجود انکوائری ریکارڈ، اثاثہ جات اور محکمانہ کارروائیوں کا شفاف آڈٹ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔