ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لاہور (میٹروپولیٹن نیوز ) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے اہم منصوبوں ’پائن ایکسز‘ اور ’پائن ایگزیکٹو‘ کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی (یو پی) اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی ڈویلپمنٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ پائن ایونیو اور رنگ روڈ انٹرچینج کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے 150 فٹ چوڑی شاہراہ بھی تعمیر کی جائے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پائن ایونیو کی آئیڈیل اور پرائم لوکیشن پر واقع پائن ایکسز مستقبل قریب میں لاہور کا نیا کمرشل سینٹر بننے جا رہا ہے، جبکہ پائن ایگزیکٹو میں شہریوں کے لیے ایک کنال کیٹگری کا شاندار رہائشی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں پر شہریوں کی جانب سے ملنے والا رسپانس انتہائی خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں پائن ایکسز کے 8 مرلہ اور 2 کنال کے کمرشل پلاٹس جبکہ پائن ایگزیکٹو کے ایک کنال کے رہائشی پلاٹس مارکیٹ میں لانچ کیے گئے ہیں۔ پرائم لوکیشن پر واقع یہ پلاٹس دو سال کی آسان اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیے جائیں گے۔ خواہشمند شہری ایل ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے 3 دسمبر تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ موجود تھے۔
پائن ایکسز لاہور کا نیا کمرشل حب بننے جا رہا ہے! ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سائٹ کا دورہ، 8 مرلہ، 1 کنال اور 2 کنال کے پلاٹس کے لیے 3 دسمبر تک آن لائن درخواستیں طلب۔
#LDACity #LahoreDevelopmentAuthority #PineAxis #PineExecutive #LahoreNews #MetropolitanNews






سائڈ وزٹ ’پائن ایگزیکٹو
