لاہور: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ شہری سہولیات نے اوور چارجنگ اور تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر بھر میں درجنوں پارکنگ اسٹینڈز سیل کر دیے، جبکہ شہریوں سے زائد فیس وصول کرنے والے متعدد افراد کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمات درج کرا دیے ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم اور انفرسمنٹ انسپکٹرز علی رضا پارکنگ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے

یہ کارروائی ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر کی گئی۔ آپریشن کی نگرانی میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم اور انفرسمنٹ انسپکٹرز (علی رضا، عمر وحید، امیر حمزہ) نے فیلڈ میں عملی کارروائیاں انجام دیں۔سپیشل ٹیموں نے شہر کے گنجان اور اہم تجارتی و طبی مراکز پر چھاپے مارے حفیظ سینٹر، جیف ہائٹس، ہال روڈ، مال روڈ، نیو انارکلی اور لوئر مال حمید لطیف ہسپتال، امانت آئی ہسپتال، مسعود ہسپتال (مین بلیوارڈ گلبرگ) اور احسان ممتاز ہسپتال (مولانا شوکت علی روڈ) شامل ہیں میٹروپولیٹن آفیسر جواد الحسن گوندل کے مطابق شہریوں سے مقررہ سرکاری پارکنگ فیس سے زائد وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔