نہ بینک سٹیٹمنٹ نہ کاغذات نہ کوئی تجربہ… بس 50 ہزار دیں اور سیدھا امریکہ و کینیڈا جائیں! ✈️
آپ نے بھی ٹک ٹاک اور فیس بک پر گلے پھاڑ پھاڑ کر چیختے وہ نام نہاد “ایجنسٹس” اور ان کے خریدے ہوئے “ٹک ٹاکرز” دیکھے ہوں گے جو 10 سے 50 ہزار روپے میں دنیا بھر کے ویزے بانٹ رہے ہوتے ہیں🫢
اب ذرا وہ عقلمند بھی سامنے آئیں جو بڑے فخر سے کہتے تھے: “فلاں ایجنٹ تو کہہ رہا ہے کہ امریکہ جانے کے لیے نہ بینک سٹیٹمنٹ چاہیے نہ کوئی کاغذ…!”
ہاں بھائی! اب دو نا جواب ؟ کہاں گئے وہ خوابوں کے سوداگر ؟
ذرا کمنٹ میں ان “عوام کے ہمدرد” ایجنٹوں کے نام تو لکھیں جو بھولے بھالے لوگوں سے دس، بیس اور پچاس ہزار کی “خدمت خلق” وصول کر کے ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں اور ساتھ دعویٰ کرتے ہیں کہ “ہمیں تو عوام کے دکھ کا بڑا درد ہے!”
ہاہاہاہا! درد عوام کا نہیں بلکہ عوام کی جیبوں کا ہے جس سے یہ اپنے خواب پورے کر رہے ہیں۔
عوام الناس کے لیے خاص ہدایت:
ویزہ کا ایک قانونی اور طے شدہ طریقہ کار ہوتا ہے کسی بھی فراڈیے کے جھانسے میں آ کر اپنی محنت کی کمائی ضائع نہ کریں۔
تفصیلات اور خبردار رہنے کی اہم معلومات کے لیے پہلا کمنٹ لازمی پڑھیں
اور اس پوسٹ کو شیئر کر کے دوسروں کو لٹنے سے بچائیں۔۔۔۔اور اپنے کمنٹ ضرور دیں اور بتائیں کیا آپکے یا آپکے کسی عزیز دوست کے ساتھ ایسا فراڈ ہوا۔۔۔۔ یہ عوامی آگاہی کے لئے لگائی گئی پوسٹ ہے

مکمل تفصیلات ویڈیو میں

https://youtu.be/z8g1aZymdPE?si=O40g629PWvNYhlHG