لاہور: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 8 عمارتیں سربمہر، ایک مسمار

لاہور ( عامر اقبال بٹ سے) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے شعبہ پلاننگ نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد اور راوی زون میں مجموعی طور پر 8 غیر قانونی تعمیرات سربمہر جبکہ ایک تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں خصوصی اسکواڈ نے دونوں زونز میں کارروائیاں کیں۔

سمن آباد زون میں چاہ جموں بازار، غزالی پارک، اچھرہ اور سمن آباد کے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جبکہ راوی زون میں کھوکھر روڈ، کشمیر روڈ، سوئی گیس روڈ اور شاہدرہ میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے شعبہ پلاننگ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔