لاہور جنرل ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر کا انکشاف، مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا پولیس کے حوالے

لاہور: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر کا روپ دھار کر مریضوں کا معائنہ کرنے والا مبینہ جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق محمد انس ولد افضال، سکنہ چندرائے روڈ، ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر مریضوں کا معائنہ کر رہا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے مشکوک سرگرمیوں پر اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سوال یہ ہے کہ سکیورٹی اور انتظامی نگرانی کے دعوؤں کے باوجود ایک غیر متعلقہ شخص ڈاکٹر بن کر مریضوں کی زندگیوں سے کھیلتا رہا اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی؟ یہ واقعہ ہسپتال انتظامیہ کی نگرانی اور سکیورٹی نظام پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔

جعلی ڈاکٹر