قائد ن لیگ کے معاون وقار احمد، ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی زیرِ صدارت بسنت 2027 کے انتظامات پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے سی ایچ آر وقاص انجم اور پتنگ بازی ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ پتنگ بازی ایسوسی ایشن نے خام مال کی قیمتوں پر تجاویز پیش کیں اور کم آمدنی والے طبقات کی شرکت کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ مارکیٹ میں مسابقت کے لیے بین الاضلاع تجارت کو فعال کرنے اور بانس کی قیمتوں کو ضابطے میں لانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسنت کی سرگرمیاں صرف 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کے لیے مقرر ہوں گی اور موٹرسائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے سیفٹی راڈز کی تنصیب کی مہم جلد شروع کی جائے گی۔ معاون قائد مسلم لیگ ن وقار احمد کا کہنا تھا کہ بسنت کے تہوار میں نچلے طبقے کی شمولیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا خام مال کی زیادہ قیمتیں بسنت کے حقیقی تہوار کے منافی ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی کی اجازت نہیں، غیر قانونی ڈور پر کریک ڈاؤن ہوگا۔ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا تھا کہ بسنت سے پہلے دوران اور بعد میں سخت حفاظتی اقدامات نافذ ہوں گے قانون شکنی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

بسنت فیسٹیول اجلاس