لاہور (میٹروپولیٹن نیوز)۔راوی روڈ لاہور ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کر کے فرار زخمی ڈاکو کا ہسپتال پہنچ کر واردات کا ڈرامہ راوی روڈ پولیس کی دوران ناکہ بندی تیز رفتار دو کس موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش ایس ایچ او راوی روڈ میاں عاصم کا اہلکاروں کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ملزمان کا تعاقب کرتے دو پولیس اہلکار موٹر سائیکل سے گر زخمی ،زخمی پولیس اہلکاروں کی جانب سے حفاظت خود اختیاری اپنائی گئی ملزمان فائرنگ کرتے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے زخمی ملزم کا ہسپتال پہنچ کر پولیس سے بچنے کے لیے جھوٹی کہانی کا سہارا زخمی ملزم نے ہسپتال میں بیان دیا میرے ساتھ واردات ہوئی دو ڈاکو میرا موبائل اور دو ہزار نقد رقم لیکر فرار ہیں اطلاع ملنے پر فوری ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو نعمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا،ملزم غیر قانونی اسلحہ جیسی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے فرار ملزم کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپرشن جاری زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو

